6 جون 2016 - 17:51
داعش نے اپنے دسیوں عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے دسیوں عناصر کو جاسوسی کے شبہے میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن عراق میں دہشت گردوں کی پے در پے شکستوں اور داعش کے سرغنوں کی ہلاکتوں کے بعد داعش نے اپنے اڑتیس عناصر کو جاسوسی کرنے اور اس گروہ کے راز فاش کرنے کے شبہے میں ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کے فضائی حملوں میں ابوالھیجا اور عمر الشیشانی سمیت داعش کے متعدد اہم سرغنوں کی ہلاکتوں کے بعد داعش کے سرغنے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس گروہ کے بعض عناصر اندر کی خبریں باہر پہنچاتے اور جاسوسی کرتے ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے متعدد عناصر کو گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ بہت سے عناصر فرار ہو گئے ہیں۔

جاسوسوں کی موجودگی کی بنا پر داعش کے عناصر کے درمیان خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔ داعش کے تیل کے ذخائر پر فضائی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی مالی مشکلات اور داعشی عناصر کی اجرت میں کمی کے بعد اس گروہ کے بعض عناصر نے جاسوسی کرنا شروع کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲